Subscribe Us

header ads

شہباز شریف نے غیر ملکی سرکاری تحائف اپنے گھر میں سجالیے

 لاہور: سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سرکاری حیثیت میں ملنے والے غیر ملکی تحائف اپنے گھر میں سجالیے۔

شہباز شریف کو جون 2013 سے مئی 2018 تک ملنے والے غیر ملکی تحائف کے بارے میں حکومت پنجاب کی رپورٹ سامنے آگئی۔ حکومت پنجاب کے مطابق پنجاب شہباز شریف نے تین تحائف اپنے گھر منتقل کیے جن میں چاندی کا برتن، ریشم کے کپڑے پر بنی گھڑی اور اللہ تعالیٰ کے ناموں والا قالین شامل ہے۔

چاندی کا برتن بھارتی ہائی کمشنر نے، گھڑی چینی حکومت کی جانب سے اور قالین آزربائیجان کی طرف سے ملا تھا۔ حکومت پنجاب کے مطابق تینوں غیر ملکی تحائف 7 کلب روڈ پر آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ دیگر 29 تحائف وزیراعلی ہاؤس پنجاب کے اسٹور میں موجود ہیں۔ قانون کے مطابق دس ہزار روپے مالیت تک کا تحفہ توشہ خانے میں اندارج کے بعد وصول کنندہ شخصیت اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔

The post شہباز شریف نے غیر ملکی سرکاری تحائف اپنے گھر میں سجالیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ruhMjd
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments