ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکار نک جونز کے دوسرے استقبالیے کی تصاویر میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی پریانکا چوپڑا جس طرح اپنی شادی اور پہلے استقبالیے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں بالکل اسی طرح وہ اورنک جونز اپنے دوسرے استقبالیے میں بھی حسین لگ رہے تھے۔ دونوں کی ولیمے کی تصویرکا مداح بے صبری سے انتظارکررہے تھے جو منظرعام پرآتے ہی چھا گئی ہیں۔
ولیمے میں نک نے گرے رنگ کا کوٹ پینٹ جب کہ پریانکا نے جامنی رنگ کا بنارسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔





اس سے قبل پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے پہلے استقبالیے کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔

واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونزیکم اور 2 دسمبر کو مسیحی اور ہندو روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
The post پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے دوسرے استقبالیے کی تصایوروائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T3y4LH
via IFTTT


0 Comments