لاہور: پیراگون سوسائٹی کیس میں نیب نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔
سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں نیب عدالت سے تحقیقات کے لیے ریمانڈ کی درخواست کرے گی، گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا
دوسری جانب احتساب عدالت لاہور کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت جانیوالے راستے کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہےجب کہ احتساب عدالت سے ملحقہ دکانیں، اسکول اور بینک کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کے باہرلیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے جن کی جانب سے خواجہ برادران کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے، کمرہ عدالت کے باہر وکلا اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا۔
The post پیراگون کیس؛ خواجہ برادران احتساب عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RQQZcf
via IFTTT


0 Comments