Subscribe Us

header ads

پورٹ قاسم ٹرمینل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 2 بھارتی باشندے شامل

 اسلام آباد: پورٹ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندے شامل ہونے کا انکششاف کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پورٹ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندون کے شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کو قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، کمپنی کی طرف سے بھارتی باشندوں کی شمولیت کی کوشش کرنے پرسیکورٹی کلیئرنس مانگی تومعلوم ہوا کہ بھارتی باشندے ایکشن کے بعد کمپنی کی ڈائریکٹرز شپ پرنہیں۔

ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق قاسم انٹرنیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے فائل کردہ ریٹرنزکومنظورنہیں کیا گیا، قاسم انٹرنیشنل پاکستان لمیٹڈ اورکو میسرز ڈی پی ورلڈ کی بھی سیکورٹی کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھ دیا ہے جب کہ بھارتی باشندوں کی نامزدگی کیلئے فارم 29 پرمعاملہ کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوادیا ہے۔

The post پورٹ قاسم ٹرمینل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 2 بھارتی باشندے شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Rmxso8
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments