Subscribe Us

header ads

چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک 

بیجنگ: چین کے شمال مغربی صوبے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مغربی صوبے شانسی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے وقت 87 افراد کان میں کام کررہے تھے جس میں سے 66 افراد کو بچالیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک

کوئلے کی کان میں کام کرنے والے ڈرائیور نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کان بہت چھوٹی تھی جب کہ کان بیٹھنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 کان کن ہلاک

واضح رہے کہ چین میں متعدد کوئلے کی کانیں نجی کمپنیاں چلارہی ہیں جہاں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث آئے دن بڑے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

 

The post چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2M59CY3
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments