Subscribe Us

header ads

لورالائی میں پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کے دوران دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

لورالائی: پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کے دوران لورالائی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لورالائی میں پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post لورالائی میں پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کے دوران دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TgviTz
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments