لورالائی: مہاجر اڈہ میں فائرنگ سے ایدھی انچارج باز محمد عادل جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے مہاجر اڈہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت باز محمد عادل کے نام سے ہوئی جو ایدھی سینٹر میں بطور انچارج فرائض انجام دے رہا تھا۔
The post لورالائی میں فائرنگ سے ایدھی انچارج جاں بحق، 5 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Foulpf
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2TErf3s
January 12, 2019 at 01:21PM


0 Comments