کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشین میں پولیس لائنز کے قریب لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس میں تحصیلدار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا اور حملے میں لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا گیا۔
زخمیوں میں 4 راہگیر اور تحصیلدار کے علاوہ 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔ عبدالمالک ترین کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کردی ہے۔
The post پشین میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے لیویز افسر سمیت 7 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RdL5FK
via IFTTT


0 Comments