اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز اور قابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر کے دورے سے واپسی کے بعد واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو سکتے کی کیفیت میں دیکھ کر صدمے میں ہوں، وزیراعظم
عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس کے ڈھانچے کا مکمل جائزہ لوں گا اور اس میں اصلاحات لانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے ہفتے کو ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دیا تھا۔
The post سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار افراد کو سخت سے سخت سزا ملے گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RC4bpi
via IFTTT


0 Comments