Subscribe Us

header ads

حکومت نے سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم پیش کردیا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم پیش کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت میں دیامر بھاشا ڈیم تعمیر کا ٹائم فریم پیش کردیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ واپڈا بہت دیر سے عدالت سے رابطے میں نہیں ہے اور سمجھتا ہے اب اس کی من مرضی ہے، واپڈا ہمیں الگ کرنا چاہتا ہے اس کو دیکھ لیں گے، ڈیمز کی تعمیر کی ابتداء عدالت عظمی نے کی اور نگرانی بھی عدالت ہی کرے گی، ہمیں یہ بتائیں تعمیر کب شروع ہوگی اور کب ختم ہوگی؟۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ رواں سال جون سے بھاشا ڈیم پر موبلائزیشن شروع کر دیں، دسمبر 2019 میں کام شروع اور اپریل 2022 میں ایک حصہ مکمل کرینگے، بھاشا ڈیم کی تعمیر 2027 میں مکمل ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 2025 میں تو پاکستان میں پانی ختم ہو جائیگا۔ کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

The post حکومت نے سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Fc65Gv
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments