اسلام آباد: واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے مزید کام سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ میں سندھ واٹرکمیشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا 25 دسمبر کو واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح ہونا تھا لیکن مشینری اور پرزے نہ ملنے کے باعث پلانٹ چل نہیں سکا، سندھ حکومت نے متعلقہ مشینری فراہم نہیں کی،لہٰذا ابھی کئی کام ہونے باقی ہیں،ہم اس معاملے پر آرڈر پاس کر دیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کروا دی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا جسٹس امیر ہانی مسلم نے مزید کام سے معذرت کر لی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’واٹر کمیشن کے کام کیلیے دباؤ ڈالنے پر افسران بہانے کر کے جان چھڑاتے رہے ‘‘
جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا، کیا سندھ حکومت واٹر کمیشن کے منصوبے کو مکمل کر لے گی، عدالت نے سندھ حکومت کو دو دن میں رپورٹ پرجواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سربراہ واٹر کمیشن جسٹس امیر ہانی مسلم کو 15 جنوری اپنی مقررہ مدت تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
The post جسٹس امیر ہانی مسلم نے سندھ واٹر کمیشن کی مزید سربراہی سے معذرت کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2M06a0B
via IFTTT


0 Comments