اسلام آباد: نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، ہائیکورٹ میں درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں لہذا درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی
گزشتہ روز نوازشریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفوری سماعت نہیں ہوسکتی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی، نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔
The post العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RbPWYh
via IFTTT


0 Comments