اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی دشمن آپ ہے اور اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کی ناکامی کی خوشی نہیں اس سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے، عمران کو پکڑ کر وزیراعظم بنا دیا گیا اب تو وہ سنجیدہ ہوں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام جتنی تیزی سے حکومت سے مایوس ہوئے اسکی مثال نہیں ملتی اور حکومت اپنی دشمن آپ ہے،اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
The post حکومت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TTMcY8
via IFTTT


0 Comments