Subscribe Us

header ads

مجھے زرداری اور نواز شریف بے قصور نظر آتے ہیں

میں چاچا عبدالرشید سے سبزی لیتا ہوں، لیکن کئی بار دیکھا ہے کہ وہ سبزی کا وزن کرتے ہوئے آنکھ بچا کر کچھ خراب دانے شاپر میں ضرور ڈال دیتا ہے۔ میں شامو نائی سے بال بنواتا ہوں، کئی بار دیکھا کہ کسی گاہک نے اگر مزدوری مقرر نہ کی ہو تو بالوں کی کتر بیونت کے بعد وہ گاہک کی کھال بھی کھینچ لیتا ہے۔

ڈاکٹر سہیل انجم اچھا ڈاکٹر ہے۔ اس کا تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت بھی لگا ہوا ہے لیکن ہر نسخے میں کوئی ایک غیر متعلقہ دوائی مریض کو لازمی دیتا ہے کیونکہ اس میں کمیشن زیادہ ہوتا ہے۔

ایک بار میں نے ڈرائیور کو چار سوروپے دے کر کہا ’’جالندھر سے ایک کلو مٹھائی پکڑ لو‘‘ مجھے پتا ہے کہ وہاں کا ریٹ فی کلو 380 روپے ہے لیکن اس نے 20 روپے بقایا نہیں دیئے اور میرے مانگنے پر ریٹ ہی 400 بتا دیا۔

جب نیشنلٹی کےلیے مذہب تبدیل ہورہے ہوں، جب سرکاری کنٹریکٹر سیمنٹ کی جگہ ریت کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرنے لگیں، جب خود کو قادیانی ڈکلیئر کرکے بینک کی کٹوتی سے بچا جائے، جب گیس، پانی، بجلی چوری کرنے کی عادت عام ہوجائے، جب غریب گوالا دودھ میں پانی ملا کر بیچ رہا ہو، جب چوتھے درجے کا ملازم لین دین کرکے فائل اندر دے رہا ہو، جب پولیس والا چائے پانی کے بعد اپنے ہاتھ سے غیر قانونی کام کرتا نظر آئے، جب ایس ایچ او پیسے اینٹھ کر سائل کی فریاد سنے، جب عدالت کا ہرکارہ پیسے لے کر جلدی پکار لیتا ہو، جب عملے کے ذریعے جیل میں نشے کا بیوپار ہو، جب علماء دین فروش ہوں، جب خانقاہ کو ذریعہ معاش سمجھا جانے لگے، جب بلا تفریق تمام مسالک کے ثناء خوان مدح رسولﷺ سنانے کا معاوضہ طے کر رہے ہوں، جب گدی نشین ہدایا و تحائف لے کر روزی روٹی کا دھندہ چلا رہے ہوں، جب پٹواری اپنی ڈیوٹی پر مامور ہوکر بھی ناجائز پیسے بٹورے، جب قصائی بیمار جانور کیا گدھا اور کتا تک کھلا دیں، جب غیر مستحق زکوة لینے لگیں، جب دیہاتی علاقوں کے دولت مند بے نظیر اِنکم سپورٹ کی رقوم کےلیے لائن میں نظر آئیں…

…تو یقین جانیے مجھے یہ سب دیکھ کر آصف زرداری اور نواز شریف بے قصور نظر آتے ہیں۔

ہم میں سے کون کرپٹ نہیں؟ کیا آپ بتانا پسند کریں گے؟

جس کا جتنا بس چلتا ہے وہ اسی قدر کرپشن کرتا ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post مجھے زرداری اور نواز شریف بے قصور نظر آتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RiaEkh
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments