Subscribe Us

header ads

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے جب کہ بھارت دوسرے اور انگلینڈ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔

بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے 2 بلے باز ٹاپ 10 میں شامل ہیں، بابراعظم نمبر ون اور فخرزمان نویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان کے بعد قومی لیگ اسپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جب کہ  فہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مختصر فارمیٹ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے ولاے گلین میکسویل کی بادشاہت برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔

The post عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2D4AkNn
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2D3YyaG
January 12, 2019 at 01:21PM

Post a Comment

0 Comments