ساہیوال مقتولین کے اہل خانہ کی سینیٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت

 اسلام آباد: ساہیوال مقتولین کے اہل خانہ پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچ گئے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں نے بھی شرکت کی۔ ارکان کمیٹی نے جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں انصاف کی فراہمی و تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

چیرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو ناحق قتل کیا گیا، جو لوگ مارے گئے وہ شہید ہیں۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد میں ذیشان کی والدہ اور خلیل کے دونوں بھائی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر ذیشان کی والدہ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے انصاف چاہتی ہوں، میر ے بیٹے پر دہشتگردی کا لیبل لگانا انصافی ہے، ہمارا ایک ہی سہارا تھا جو چھین لیا گیا، ان لوگوں نے ہمیں جیتے جی ماردیا۔

خلیل کے رشتہ دار نے کہا کہ ہمیں جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ جو مارنے والی پولیس ہے وہی جے آئی ٹی میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عدالتی کمیشن بنے۔

خلیل کے بھائی نے بتایا کہ رحمان ملک کے بلانے پر کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے آئے ہیں، پتہ نہیں کیوں ہمیں میڈیا سے دور رکھا جارہا ہے، ہمیں ان لوگوں نے ذہنی مریض بنادیا ہے، عینی شاہدین ڈر کے مارے بیان ریکارڈ کرانے پولیس اسٹیشن نہیں جارہے، متاثرہ گاڑی میں بھی ٹمپرنگ اور گڑبڑ کی گئی ہے۔

The post ساہیوال مقتولین کے اہل خانہ کی سینیٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Rqczn0
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2CU4NMQ
January 29, 2019 at 01:15PM