سکھر: رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ خود کو بچانا ہے تو حکومت کے وزرا استعفی دیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں حکومت کی بے حسی نظر آئی، ساہیوال واقعہ ریاستی دہشت گردی ہے جب کہ ساہیوال واقعہ سب کے سامنے ہے کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو بچانا ہے تو حکومت کے وزرا استعفی دیں، وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے جب کہ ذمےداران کے خلاف کارروائی ہوتا کہ ایسا پھر نہ ہو۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کی باتیں سن کر بہت تکلیف ہوتی ہے، شعدہ بازوں سےملک نہیں چلتے، عدالتی نظام مضبوط ہے، بڑے فیصلے ہورہے ہیں۔
The post وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RUsvSW
via IFTTT


0 Comments