Subscribe Us

header ads

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم سمیت اہل خانہ کی ملاقات

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ شمیم اختر اور بیٹی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ نے ملاقات کی۔

مریم نواز، حمزہ شہباز، کیپٹین (ر) صفدر اور شریف خاندان کے دیگر افراد کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور نواز شزیف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کو گلے لگایا، ماتھا چوما اور جلد رہائی کی دعا کی۔

اہل خانہ نے نواز شریف کے ساتھ گفتگو کی اور دوپہر کا کھانا بھی ساتھ کھایا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد سے پارٹی رہنماؤں رانا تنویر، ایاز صادق، سائرہ افضل تاڑر، خرم دستگیر اور محمد زبیر نے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

The post نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم سمیت اہل خانہ کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LPBleV
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments