Subscribe Us

header ads

پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں، وزیر توانائی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی اور جن علاقوں میں بجلی کی بندش کی جارہی ہے وہ لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ لوڈ منیجمنٹ ہے، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئی پی پیز معاہدوں سے متعلق مفصل رپورٹ طلب

عمر ایوب نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے مجبورا بجلی گھروں کو فرنس آئل پر چلایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑ رہا ہے، بجلی کا گردشی قرضہ بھی ہمیں ورثے میں ملا ہے،

The post پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں، وزیر توانائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VPT0I9
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments