Subscribe Us

header ads

’ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے‘

ممبئی: اداکار قادر خان کے دوست اور ان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکارشکتی کپور کا کہنا ہے کہ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان 31 دسمبر کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کرہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت پرمداحوں کے ساتھ پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچارہوگئی۔ قادر خان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے نامور اداکارشکتی کپور نے کہا ہے کہ قادر خان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لیجنڈ اداکارقادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

شکتی کپورنے بالی ووڈ فنکاروں پرغصہ کرتے ہوئے کہا جب قادرخان اس دنیا سے چلے گئے ہیں تو پوری بالی ووڈ انڈسٹری انہیں یاد کررہی ہے لوگ اداکار کی پرواہ اس وقت کیوں نہیں کرتے جب وہ زندہ ہوتا ہے؟ لوگ کیوں اس وقت اس شخص کے بارے میں اچھے الفاظ نہیں کہتے جب وہ بیمارہوتا ہے یا کام کررہا ہوتا ہے؟ لوگ اس وقت ایک اداکار کو یاد کرتے ہیں جب وہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہوتا۔

شکتی کپورنے کہا قادرخان گزشتہ ایک دہائی سے بیماری کے باعث کام نہیں کررہے تھے اس وقت کسی نے بھی ان کی پرواہ نہیں کی وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی بھی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارشکتی کپور اور قادرخان نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘، ’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘، ’ تقدیروالا‘ ، ’راجا بابو‘ ، ’کولی نمبرون‘ وغیرہ شامل ہیں۔

The post ’ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Tl9RR6
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments