اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پرردعمل میں کہا کہ اِن لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں جب کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کون سے ذرائع تھے جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی، اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامیدار ہیں۔ ذرائع کا سُراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اورنمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔
The post اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، وفاقی وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SMzQkz
via IFTTT
0 Comments