Subscribe Us

header ads

ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق

ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھرنے کے باعث ایبٹ آباد میں دم گھٹنے سے میاں بیوی اورتین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اوران کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی موت کا علم اس وقت ہوا جب صبح کے وقت اہلخانہ انہیں جگانے آئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث کمرے میں چولہا جلتا چھوڑدیا گیا جس سے کاربن جمع ہوئی اور دم گھٹنے سے کمرے میں موجود تمام افراد ابدی نیند سوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب 8 سال، 7 سال، اور 5 سال ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ مقامی انتظامیہ نے مزید امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔

The post ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Fckbaf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments