Subscribe Us

header ads

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی۔

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی متفرق درخواست کی سماعت کی جس میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کو ٹھنڈ لگ گئی

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ 10 دن کے اندر اپیل سماعت کے لئے مقرر کی جائے، اپیل کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کو بھی مقرر کیا جائے۔

The post العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QAsdMa
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments