Subscribe Us

header ads

اسرائیل کا شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ

دمشق: اسرائیل فوج نے شام میں ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانا بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، اسرائیل فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں قدس فورس کے مرکز کو نشانا بنایا گیا ہے جو کہ ایرانی پاسدران انقلاب کا ایک یونٹ ہے۔

دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق کے ارد گرد  صبح سے ہی حملوں کی اطلاعات ہیں، برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) نے کہا ہے کہ اسرائیلی راکٹ شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ان دھماکوں کے نیتجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔

The post اسرائیل کا شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MmAqTI
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments