Subscribe Us

header ads

پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ

پشاور: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ آج ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ پاکستان لڑ رہا ہے۔

پشاور میں فرنٹیئر کور کی 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، آپ کا شمار ان خوش نصیبوں میں ہے جو ملک کے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، آج ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ پاکستان لڑ رہا ہے، پاکستانی قوم نے لازاوال قربانیاں دی ہیں، میں ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنھوں نے وطن کی بقا کے لیے اپے بیٹے قربان کیے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ میں ان شہداؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے ملک و قوم کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہماری افواج دشمن کے آنکھ میی آنکھ ڈال کر ہر میدان میں مردانگی سے مقابلہ کرتی ہیں اور سب کچھ قربان کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جذبے اور سیکیورٹی اداروں کی بہادری و قربانیوں کی بدولت یہ مٹی تا قیامت قائم و دائم رہے گی، ہر دور میں جب بھی اس قوم پر آزمائش کی گھڑی آئی فورسز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں سب کو غزت ملے گی اور ہم کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم انشاء اللہ خاک میں ملیں گے، ہم تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، انڈیا کے ساتھ کرتار پور بارڈر ایک اچھی مثال ہے اور واضح ثبوت ہے جب کہ  افعنستان کے مہاجرین کے لیے ہم نے ہر قسم کی قربانی دی۔

The post پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FtEZv1
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments