لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری سیاسی طور پر بلاول بھٹو زرداری کو پھنسوادیں گے جبکہ 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھرے گی۔
لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے جن میں دو وی وی آئی پی ٹرینیں بھی شامل ہیں، ریلوے کا ایف ایم ریڈیو بھی شروع کررہے ہیں، انجنوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے، اس ماہ وزیراعظم کے پاس وقت ہوا تو ٹرینوں میں ٹریکرز لگائے جانے کا افتتاح کردیا جائیگا، ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کررہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھرے گی، میں ہمیشہ نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی دشمنی کرتا ہوں، شاہد خاقان ایل این جی کا چور ہے اس کو جیل جانا ہے، ایک بدبو دار میرے خلاف بول رہا ہے کیوں کہ میں شہباز شریف کیخلاف عدالت جارہا ہوں، آصف زرداری سیاسی طور پر بلاول بھٹو زرداری کو پھنسوادیں گے، کوئی ایک مثال دکھا دیں کہ کسی شخصیت کا وصیت نامہ کسی ملازمہ سے ملا ہو۔
The post آصف زرداری سیاسی طور پر بلاول بھٹو زرداری کو پھنسوادیں گے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AvFgt4
via IFTTT


0 Comments