لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر شہبازشریف یا نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور کےباہر میڈیا سے بارتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کےذریعے پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہوش کےناخن لے، ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔
The post نواز یا شہبازشریف کو نقصان ہواتو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SPG6rH
via IFTTT


0 Comments