Subscribe Us

header ads

وزرا کی غیر حاضری؛ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے جواب طلب کرلیا

 اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان میں وزرا کی مسلسل غیرحاضری پر وزیر اعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کے آغاز پر اپوزیشن نے وفاقی وزرا کی مسلسل غیر حاضری پر احتجاج کیا اور رولنگ دینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان سے استفسار کیا کہ شبلی صاحب وزراء کہاں ہیں؟ وزراء کی عدم حاضری روز کا معمول بن گیا ہے۔ وزیراعظم کو بتائیں کہ وزراء کیوں نہیں آتے، وہ جواب دیں، وزراء کی عدم حاضری کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس کے دوران وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ دو دنوں سے ایک توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل کیا جارہا ہے لیکن محترمہ ایوان میں نہیں آ رہیں، وزراء نہ ہوں تو احتجاج ہوتا ہے، سینیٹ کے ایک اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور یہ ایوان میں نہیں آتے۔

The post وزرا کی غیر حاضری؛ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے جواب طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FOw9rP
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments