Subscribe Us

header ads

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سپاہی کی ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سپاہی کی ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری فورس کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں رنجیت تیواری اور جعفر الدین قریشی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر ملٹری بیس 92 کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران مکیش بابو نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

گزشتہ برس کے آخری ہفتے میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار نے معمولی تلخ کلامی پر دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا جب کہ اسی ماہ ایک سپاہی نے اپنے ساتھی کو آن ڈیوٹی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے دباؤ خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے صرف جنوری 2017 سے تاحال 418 اہلکار خودکشی اور آپس کی جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سپاہی کی ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LXnLXe
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2SzTT5r
January 06, 2019 at 01:17PM

Post a Comment

0 Comments