کراچی: حادثات کے نتیجے میں زخمی افراد کے نجی اسپتال کے اخراجات بھی اب سندھ حکومت خود ادا کرے گی۔
حکومت سندھ نے انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، بل کے تحت نجی اسپتال میں زخمیوں کے علاج پر آنے والے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی، زخمیوں کے ہنگامی علاج کی سہولت نہ ہونے پر کسی بھی ادارے کو اسپتال کا درجہ نہیں ملے گا۔
بل کے تحت ہر اسپتال میں 2 ایمبولینس ہونا لازم ہوگا، انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کے تحت زخمیوں اور ڈاکٹرز کے حقوق کا بھی تحفظ کیا گیا ہے۔
The post سندھ حکومت حادثات میں زخمی افراد کے نجی اسپتال کاخرچہ اب خود ادا کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2secPex
via IFTTT


0 Comments