Subscribe Us

header ads

سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کوعبرتناک سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور

سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کوعبرتناک سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور

پشاور: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

پشاور میں ایکسریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران  نورالحق قادری نے کہا کہ سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وفاق اور پنجاب حکومت اس معاملے پرمتحرک ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے اعلی حکام کو پہلی بار ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کوعبرتناک سزا بھی دی جائے گی۔

نورالحق قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی تحریک انصاف حکومت سے خوفزدہ ہے، دونوں کو معلوم ہے کہ اگرپی ٹی آئی نے پانچ سال پورے کئے تو ان کی حکومت کبھی نہیں آئے گی، وزیرخزانہ اسد عمر 50 سال کا گند 4 ماہ میں صاف نہیں کرسکتے،  آئی ایم ایف سے قرضہ ان کی شرائط پر نہیں اپنی شرائط پر لیں گے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے فاٹا میں مردم شماری صحیح نہیں ہوئی، فاٹا میں دوبارہ ٹھیک طرح مردم شماری ہونی چاہیے، اس وقت فاٹا کو صوبائی اسمبلی کی 16 نشستیں دی گئی ہیں جب کہ 26 ہونی چاہیئں، فاٹا میں راتوں رات عدالتیں قائم نہیں ہوسکتیں، اس کے لئے وقت درکار ہے۔

The post سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کوعبرتناک سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Mvi6rw
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2WjWWkT
January 25, 2019 at 01:15PM

Post a Comment

0 Comments