عمر فاروق: آشو خیل میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 سوتیلے بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے آشو خیل میں سجاد نامی شخص نے اپنے باپ اور بھائیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کا باپ سکندر اور 2 بھائی ثاقب اور مشتاق موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک بھائی زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، ثاقب اور مشتاق ملزم کے سوتیلے بھائی ہیں، سجاد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جسے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی نوجوان کو پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

The post پشاور میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 بھائی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HKXFIv
via IFTTT