کراچی: قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے تھیلسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا 2 بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کر دی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تھیلسیمیا کے شکار 2 بچوں حزیفہ علوی اور سمیع حسین کو بوئنگ 777 کے سمولیٹر میں ایکٹو پائلٹ کی تربیت دی گئی، پی آئی اے کے چیف پائلٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی ایشورنس کیپٹن عامر آفتاب ٹریننگ انسٹرکٹر تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ تربیتی سیشن پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں کرایا گیا اور بعد ازاں حزیفہ علوی اور سمیع حسین کو پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر ائیر وائس مارشل سبحان نذیر سیّد اور کیپٹن عامر آفتاب نے دونوں بچوں کو کیپٹن کے رینکس لگائے اور انہیں تحائف دیئے۔
اس موقع پر میک اے وش فاؤنڈیشن کے سر پرست اعلیٰ اشتیاق بیگ اور دیگر رضا کار بھی موجود تھے، اشتیاق بیگ نے پی آئی اے کے صدر و سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے لئے شیلڈ ائیر وائس مارشل سبحان نذیر سیّد کو پیش کی۔
اپنے پیغام میں ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ وہ بیمار بچوں کی خواہشات پورا کرنے میں میک اے وش اور اشتیاق بیگ کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
The post پی آئی اے نے تھیلسیمیا کے 2 مریض بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IqCsE6
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2Sf4oKF
February 20, 2019 at 07:31PM
0 Comments