Subscribe Us

header ads

کراچی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 مزدور جاں بحق

کراچی: ڈیفنس میں تیزرفتاردودھ کے ٹرک نے چھت بھرائی کا کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2مزدورجاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

کراچی میں علی الصبح درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 5 خیابان شجاعت اورمجاہد کراسنگ پر  تیزرفتار دودھ کے ٹرک نے ہائی لکس گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے باعث ہائی لکس الٹ گئی اور گاڑی میں سوار2 مزدورموقع پرجاں بحق اور16 زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد نیلم کالونی کے رہائشی جبکہ ان کا آبائی تعلق رحیم یار خان اور راجن پورسے ہے۔ پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو حراست میں لے کردودھ کا ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔

The post کراچی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ToPMtw
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments