Subscribe Us

header ads

ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 4 کی ٹرافی پر نظریں جما لیں

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل فور کی ٹرافی پر نظریں جما لیں اور وہ کہتے ہیں کہ ان کی توجہ فائنل پر ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان پاکستان پہنچے تو اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔ وہ اسلام آباد سے موٹروے کے ذریعے پشاور ٹول پلازہ پہنچے تو شہریوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر ان کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

ڈیرن سیمی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور مہمان نوازوں کا شہر ہے اور اپنے استقبال سے کافی خوشی ہوئی، سفر سے کافی تھکاوٹ تھی لیکن پشاور والوں کی محنت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔

سیمی نے کہا کہ آج شام کٹ رونمائی اور نغمے کی تقریب کی شرکت کروں گا، پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے حوالے سے سیمی نے کہا کہ ایڈیشن جیتنے کے لیے وہ پرامید ہیں اور تمام توجہ فائنل پر ہے۔

The post ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 4 کی ٹرافی پر نظریں جما لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MMG3e8
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments