لاہور: گرین ٹاون تھانے کے اے ایس آئی نے موبائل چوری کے الزام میں 8سالہ بچے پر تین روز تک بیہمانہ تشدد کیا اور پھر گھروالوں کے حوالے کردیا۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں چوکی شیرشاہ پولیس نے 8 سالہ بچے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، موبائل چوری کا الزام لگا کر معصوم بچے پر پولیس 3 دن تک تشدد کرتی رہی اور کچھ برآمد نہ ہوا تو بچے کو گھر والوں کے حوالے کردیا۔
8 سالہ احمد کو ایک نوسر باز اپنا بھائی بناکر موبائل کی دوکان پر لے گیا جہاں سے اس نے موبائل لیا اور احمد کو اپنا بھائی ظاہر کرکے بیٹھا کر چلا گیا، پہلے دوکانداروں نے احمد کو خوب مارا پیٹا جب کچھ پتپ نہ چلا تو دکانداروں نے پولیس کو بلالیا۔
پولیس کے بلانے پر گرین ٹاون تھانے کا اے ایس آئی سعید احمد وہاں پہنچا اور احمد کو حوالات میں بند کرکے تفتیش کے لیے مار پیٹ کا طریقہ اپنایا، بات صرف مار پیٹ تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ پولیس اہلکاروں نے ننھے احمد کی پینٹ اتار کر جلتے ہیٹر پر بیٹھا دیا۔
دوسری جانب احمد کی ماں بیٹے کے نہ ملنے پر تھانے گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے پہنچی تو بیٹے کے بارے میں پتہ چلا، واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد اے ایس آئی سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
The post لاہور پولیس کا موبائل چوری کے الزام میں 8 سالہ بچے پر بیہمانہ تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XghN9d
via IFTTT
0 Comments