Subscribe Us

header ads

علیم خان مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 لاہور: احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو پیش کیا، نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عبدالعلیم خان سے تفتیش جاری ہے اس لیے ملزم کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا جائے۔

علیم خان کے وکیل کی جانب سے نیب کی درخواست کے خلاف دلائل دیئے گئے تاہم عدالت نے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 8 دن کی توسیع کر دی، عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 5 مارچ کو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ نیب نے علیم خان کو 6 فروری کو آمدن سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا تاہم تفتیش کے فوری بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ دوران حراست ہی انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

The post علیم خان مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SqaVCi
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments