Subscribe Us

header ads

اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے دورے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں آئندہ 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دو روزہ دورے کے باعث  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ جس کے تحت 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق ریڈزون، ایکسپریس ہائی وے، کشمیر ہائی وے اور بلیو ایریا میں ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ پیر کو عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی 2 روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

The post اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Iiy3mC
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments