Subscribe Us

header ads

پاکستان میں جب کوئی اہم ایونٹ ہو کشمیر میں حملہ ہوجاتا ہے، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: 

ترجمان پاک فوج مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے پر پاکستان کے ردعمل سے متعلق نیوز بریفنگ دے رہے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات کی بارش کردی لیکن پاکستان کی جانب سے پلوامہ واقعے کا جواب فوراً نہیں دیا گیا بلکہ ہم نے اس بار جواب دینے کے لیے تھوڑا سا وقت لیا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی اپنے طور پر تحقیق کرنا تھا اور وہ کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 1947 میں پاکستان آزاد ہوا اور اس حقیقت کو بھارت آج تک تسلیم نہیں کرسکا، جب بھی پاکستان میں کوئی اہم وقت ہو یا ملک میں استحکام ہو تو بھارت یا پھر مقبوضہ کشمیر میں کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے، بھارت نے کشمیر پر حملہ بھی کیا اور 70 سالوں سے کشمیر پر قابض ہے اور 1965 میں ایل او سی پرکشیدگی ہوئی، بھارت اسے بارڈر پر لے آیا، بھارت سے 65 کی جنگ کے ہمارے ملک پراثرات ہوئے۔

The post پاکستان میں جب کوئی اہم ایونٹ ہو کشمیر میں حملہ ہوجاتا ہے، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EqvAT1
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments