Subscribe Us

header ads

کچھ لوگوں کوبھارت شہریت کی پیشکش نہیں کررہاورنہ ہماری جان چھوٹ جائے،فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کوبھارت شہریت کی پیشکش نہیں کررہاورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں ایران میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے اور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کے خلاف پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرے۔

مشاہد حسین سید کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے، کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ براہ مہربانی آپ سینیٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں، تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ‘‘۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کئی برس تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ رہے ہیں۔

The post کچھ لوگوں کوبھارت شہریت کی پیشکش نہیں کررہاورنہ ہماری جان چھوٹ جائے،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TRPZ8J
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments