Subscribe Us

header ads

محمد بن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوادیا

دنئی دلی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ کو  بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوا دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے حوالے سے مشترکہ  اعلامیہ جاری کردیا جس میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جب کہ علاقائی استحکام اورپڑوسیوں کےاچھے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پاکستان کے خلاف حمایت حاصل کرنے میں ناکام

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلیےدرکارماحول قائم ہوناچاہیے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ  انتہا پسندی اوردہشت گردی کاعفریت تمام اقوام اورمعاشروں کیلیے خطرہ ہے جب کہ  دہشت گردی کےعفریت کو کسی ایک نسل، مذہب یا ثقافت سے منسلک کرنے کی ہرکوشش مسترد کرتے ہیں۔

The post محمد بن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Va3QYd
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments