Subscribe Us

header ads

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیر خارجہ سے ملاقات

 اسلام آباد: اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔    

سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو بھی سراہا۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں جنرل (ر) راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا، چیئرمین سینیٹ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

The post اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیر خارجہ سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TIUmDa
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments