Subscribe Us

header ads

مسافر کا فون واپس کرنے کیلئے پیسے مانگنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

 کراچی: گلشن اقبال پولیس نے خاتون کا موبائل فون واپس کرنے کے عوض دس ہزار روپے طلب کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کرلیا ۔

ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر نصر اللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ کلفٹن کی رہائشی خاتون نے ہفتہ کو آن لائن ٹیکسی میں سفر کیا تھا اور سفر کے دوران وہ اپنا قیمتی موبائل فون ٹیکسی میں بھول گئی تھیں۔ گھر واپس پہنچنے کے بعد یاد آنے پر انھوں نے ڈرائیور حنین سے رابطہ کیا تو وہ بھاری رقم طلب کرنے لگا۔

پہلے اس نے تیس ہزار روپے طلب کیے تاہم بات چیت کے بعد وہ دس ہزار روپے لینے پر آمادہ ہوگیا۔ گزشتہ روز اس نے خاتون کو نیپا چورنگی بلایا جہاں پہلے سے موجود سادہ لباس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔

The post مسافر کا فون واپس کرنے کیلئے پیسے مانگنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HRZyD9
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments