راولپنڈی: نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف شکنجہ سخت ہوگیا، نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرادی۔ نیب نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مضبوط ہے اور اس میں مزید شواہد بھی مل چکے لہذا بریت ختم کرکے ملزم کو کڑی سزا اور نااہل قرار دیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج
واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔
The post نیب نے آصف زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس دوبارہ کھلوادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BuDvg5
via IFTTT
0 Comments