Subscribe Us

header ads

سانحہ ساہیوال کے ورثاء انصاف کے حصول کے لئے احتجاج کرنے نکل پڑے

لاہور: سانحہ ساہیوال کے متاثرین انصاف کے حصول کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں ناکامی کے بعد سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے، مظاہرین میں خلیل اور ذیشان کے ورثاء سمیت محلے داروں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر انصاف کے حصول کے نعرے درج ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے دردناک انکشافات

واضح رہے سانحہ ساہیوال کو کئی روز گرزنے کے باوجود متاثرین کو انصاف نہ مل سکا جب کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے بھی اب تک پورے نہ ہوسکے۔

The post سانحہ ساہیوال کے ورثاء انصاف کے حصول کے لئے احتجاج کرنے نکل پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TFvJqY
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments