کراچی: پاکستان کی فضائی حدود میں کمرشل پروازیں دوبارہ معطل کردی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب اور یواے ای کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ترجیحی بنیادو ں پر سعودی عرب اور یواے ای کی پروازیں بحال کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پی کے 731 شام 6 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی، پی کے 213 رات 10 بجے کراچی سے دبئی کے لیے جب کہ پی کے 747 شام 6 بجے کراچی سے مدینہ اور پی کے 245 رات 11 بجے کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہونا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سول ایوی ایشن حکام نے پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپربند رہے گی، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی تمام ایئرلائنز کا آپریشن معطل رہے گا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اورگزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کے جہاز مار گرائے جانے کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔
The post پاکستان کی فضائی حدود میں کمرشل پروازیں دوبارہ معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NzArUI
via IFTTT
0 Comments