Subscribe Us

header ads

سر ویوین رچرڈز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں

سر ویوین رچرڈز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے جتنے زیادہ میچز ہوں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر اتنا ہی تیز ہوگا، گزشتہ سال مارچ میں ویسٹ انڈین مینز ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو اس سے قبل پی ایس ایل کے مقابلوں کی میزبانی کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوچکا تھا، گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، پی ایس ایل میچز کے پاکستان میں انعقاد سے دنیا کو ہمیشہ مثبت پیغام جاتا ہے۔

ویون رچرڈز نے کہا کہ کوئی بھی ساری زندگی اپنی کرکٹ دیار غیر میں کھیلنا نہیں چاہتا، ہر ٹیم چاہتی ہے کہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی حاصل کرے، بہتر ہے کہ پاکستان میں جلد  انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے۔  انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے، یہاں بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں، ہر سال یہاں فاسٹ پولنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہیں تو ایونٹ کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔

The post سر ویوین رچرڈز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2It51AL
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2SmbDjS
February 22, 2019 at 04:22PM

Post a Comment

0 Comments