Subscribe Us

header ads

عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم

 اسلام آباد: پاکستان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزہ کی سہولت والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے اور عازمین حج کے پاسپورٹ اب سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستانی عازمین حج کو ایمیگریشن کے عمل میں سہولت مل گئی اور پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزہ کی سہولت والے ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے  بعد اب عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم ہوچکی ہے اور اب عازمین حج کو ان کا حج ویزہ ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں، پاکستانی عازمین حج سعودی ایئرپورٹس پر انتظار کی کوفت سے بچ جائیں گے اورعازمین کو امیگریشن کے عمل میں ناقابل یقین حد تک سہولت ملے گی ، کراچی کےعازمین حج کی امیگریشن کراچی میں ہی ہو جائے گی، جب کہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی امیگریشن سہولت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

The post عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GBgwV3
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments