Subscribe Us

header ads

تھائی لینڈ سے بھارت آنے والے مسافر کے سامان سے چیتے کا بچہ برآمد

تھائی لینڈ سے بھارت آنے والے مسافر کے سامان سے چیتے کا بچہ برآمد

چینائی: تھائی لینڈ سے بھارت پہنچنے والے مسافر کے سامان میں پلاسٹک کے تھیلے میں چھپائے گئے ایک کلو وزنی چیتے کا بچہ برآمد ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چیتے کی برآمدگی کا واقعہ بھارتی شہر چینائی کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے بیگ میں سے آوازیں آنے پر عملے نے تلاشی تو پلاسٹک کے تھیلے میں چیتے کا بچہ برآمد ہوا۔

گرفتار شخص اتوار کی صبح بنکاک سے انڈیا کے شہر چنائی پہنچا تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں کہ ملزم کا تعلق کسی بین الاقوامی اسمگلنگ گروہ سے تو نہیں۔

India 2

کسٹم حکام نے 45 سالہ مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم چیتے کے بچے کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیش جاری ہے، ملزم کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ چیتے کے بچے کو زولوجی پارک منتقل کردیا جائے گا۔

The post تھائی لینڈ سے بھارت آنے والے مسافر کے سامان سے چیتے کا بچہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UByHgk
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2Sj71zh
February 03, 2019 at 03:39PM

Post a Comment

0 Comments