گوجرانوالا: پولیس نے اسکول کے باہر سے کمسن بچیوں کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی ہاشم گجر نے بتایا کہ ملزم محمد علی کو جھنگ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس نے گزشتہ روز فقیر پورہ کے سرکاری اسکول کے باہر سے پہلی جماعت کی طالبہ کو اغواء کیا تھا۔
ملزم کتابیں دلانے کے بہانے بچی کو سائیکل پر بٹھا کر کرائے کے مکان میں لے گیا اور قید کردیا۔ پھر اس نے بچی کی رہائی کے لیے والدین سے ٹیلیفون پر 25 لاکھ روپے تاوان بھی مانگا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی اور بچی کو بازیاب کروایا گیا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی اسی نوعیت کے تین واقعات میں ملوث ہے اور تینوں واقعات میں بچیوں کو اسکول کے باہر سے ہی اغواء کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
The post گوجرانوالہ میں اسکول کے باہر سے کمسن طالبات کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RECck5
via IFTTT
0 Comments